اردن کا معاشی بحران ، شاہ عبداللہ کوخلیجی ممالک کے تعاون کی یقین دہانی

مکہ المکرمہ میں منعقدہ چار رکنی اجلاس میں اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کو معاشی بحران سے نکلنے کےلیے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے

989957
اردن کا معاشی بحران ، شاہ عبداللہ کوخلیجی ممالک کے تعاون کی یقین دہانی

گزشتہ  دنوں اردن میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اٹھنے والی ملک گیر احتجاجی تحریک اور ملک میں جاری معاشی بحران کے تناظر میں سعودی عرب کی میزبانی میں چار ممالک کا اہم اجلاس گزشتہ شام مکہ مکرمہ میں ہوا۔

 اجلاس کی صدارت سعودی فرمانرروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی جب کہ اس موقع پر اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوئم ، امیر کویت الشیخ صباح الاحمد الصباح اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر الشیخ محمد بن راشد  المکتوم بھی موجود تھے۔

خبر کےمطابق، اجلاس میں ہونے والی بات چیت کے دوران اردن میں جاری معاشی اور اقتصادی بحران کے حل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

 اجلاس میں شریک تینوں خلیجی ملکوں نے برادر ملک اردن کو درپیش معاشی اور اقتصادی مسائل کے حل میں ہرممکن مدد دینے کی یقین دہانی کرائی۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اردن میں مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک گیر عوامی احتجاج شروع ہوگیا تھا اوراس  کی لہر کے نتیجے میں حکومت تبدیل کردی گئی تھی۔

 



متعللقہ خبریں