یورپ میں کام اور رہائش کےلیے" بلیو کارڈ" کی سہولت مگر کیسے حاصل کیا جائے؟

یورپی یونین کا" بلیو کارڈ "دراصل یورپی یونین سے باہر کے ممالک کے اعلیٰ تعلیم یافتہ ہنر مند افراد کو یورپی  ممالک میں روزگار اور رہائش کی سہولت دیتا ہے مگر اس کا حصول کیا ہے جاننے کےلیے خبر حاضرہے

971100
یورپ میں کام اور رہائش کےلیے" بلیو کارڈ" کی سہولت مگر کیسے حاصل کیا جائے؟

یورپی یونین کا" بلیو کارڈ "دراصل یورپی یونین سے باہر کے ممالک کے اعلیٰ تعلیم یافتہ ہنر مند افراد کو یورپی  ممالک میں روزگار اور رہائش کی سہولت دیتا ہے۔

اس کارڈ کے حامل لوگوں کو سہولیات اور تحفظ بھی حاصل ہوتا ہے۔

یورپی یونین کے رکن ممالک میں بلیو کارڈ ایسے افراد کو دیا جاتا ہے جو اعلیٰ تعلیم یافتہ بھی ہوں اور انہیں کسی رکن ملک میں ملازمت کی  دعوت بھی ہو۔

بلیو کارڈ رکھنے والے افراد مخصوص وقت کے بعد یورپ میں مستقل رہائش اختیار کرنے کے اہل بھی ہوتے ہیں علاوہ ازیں، ایسے افراد اپنے اہل خانہ کو بھی یورپ بلا سکتے ہیں۔

درخواست منظور ہونے کی صورت میں مدت ملازمت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایک تا چار سال کے دورانیے کے لیے بلیو کارڈ جاری کیا جاتا ہے جس کی مزید دورانیے کے لیے تجدید بھی کی جا سکتی ہے

دو سال تک قیام کے بعد بلیو کارڈ کے حامل شخص کے حقوق یورپی یونین کے شہریوں کے مساوی ہو جاتے ہیں تاہم وہ قرض یا مکان کے لیے فراہم کردہ حکومتی مراعات کے لیے اہل نہیں ہوتا

  • درخواست گزار نے کم از کم یونیورسٹی سطح تک تعلیم حاصل کی ہو۔
  • اسے یورپی یونین کے کسی ملک میں ملازمت کی آفر ہو۔
  • ملازمت کے لیے کم از کم تنخواہ بھی متعین ہے مثلاً  جرمنی میں بلیو کارڈ حاصل کرنے کے لیے سالانہ تنخواہ کم از کم 52 ہزار یورو ہونی چاہیےتاہم، ایسے شعبوں میں جن میں ہنرمند افراد کی کمی ہو ملازمت کرنے والے افراد کی تنخواہ  40560 ب یوروبھی ہو تب بھی وہ بلیو کارڈ کے حصول کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

ڈنمارک، آئرلینڈ اور برطانیہ کے علاوہ "بلیو کارڈ" کے حصول کے لیے یورپی یونین کے کسی بھی رکن ممالک میں بلیو کارڈ کے حصول کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔

 یہ درخواست متعلقہ ملک میں غیر ملکیوں سے متعلق امور کے دفتر میں جمع کرائی جاتی ہے۔ درخواست گزار خود بھی بلیو کارڈ کے لیے رجوع  کر سکتا ہے بصورت دیگر اسے ملازمت فراہم کرنے والا ادارہ بھی بلیو کارڈ کے لیے درخواست جمع کرا سکتا ہے۔

یورپ میں بلیو کارڈ  کا حصول ایک مشکل عمل ہے اور کچھ صورتوں میں اجرا کے بعد بھی اسے منسوخ کیا جا سکتا ہے جن میں اگر ملازمت فراہم کرنے والا فرد یا ادارہ کسی  جعلسازی میں ملوث ہو۔

  • اگر بلیو کارڈ کے حامل شخص کی دستاویزات جعلی ہوں۔
  • عوامی سلامتی  یا عوامی صحت کے لیے کسی خطرے کی صورت میں بھی بلیو کارڈ منسوخ ہو سکتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں