ترکی بسوں کی پیداوار میں یورپ میں نمبر ون

مستقبل میں ہم آٹو موبیل کی عالمی منڈی سے زیادہ حصہ وصول کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں: حسن علی چیلک

939373
ترکی بسوں کی پیداوار میں یورپ میں نمبر ون

سائنس، صنعت اور ٹیکنالوجی کے نائب وزیر حسن علی چیلک نے کہا ہے کہ ترکی بسوں کی پیداوار میں یورپ میں پہلے نمبر پر ہے۔

حسن علی چیلک نے قونیہ انڈسٹری چیمبر  کی طرف سے سلجوق کنوینشن سینٹر میں منعقدہ آٹو موبیل سیکٹر   کا مستقبل  نامی پانچویں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی ۔

کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ گاڑیوں کی پیداوار میں ہم نے دنیا میں اپنی جگہ حاصل کر لی ہے۔ بسوں کی پیداوار میں ہم یورپ میں پہلے نمبر  پر، ہلکی تجارتی گاڑیوں  میں دوسری اور آٹو موبیل میں چھٹے نمبر پر  ہیں۔ جبکہ یورپی یونین ممالک  میں پیداوار کے لحاظ سے ہم پانچویں نمبر پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہم آٹو موبیل کی عالمی منڈی سے زیادہ حصہ وصول کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں