امریکہ سے تجارتی جنگ نہیں چاہتے مگر قومی مفادات پر سودے بازی نہیں ہوگی: چین

فولاد اور ایلومنیئم کی درآمد  پر اضافی ٹیکس  کے امریکی فیصلے پرچینی نائب وزیر خارجہ  ژانگ یاسوئی  نے کہا ہے کہ ہم امریکہ سے تجارتی جنگ نہیں چاہتے مگر اگر ہمارے قومی مفادات پر کوئی آنچ آئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا

922818
امریکہ سے تجارتی جنگ نہیں چاہتے مگر قومی مفادات پر سودے بازی نہیں  ہوگی: چین

امریکی صدر ٹرمپ  کی طرف سے فولاد اور ایلومنیئم کی درآمد  پر اضافی ٹیکس  کے فیصلے  پر چین  نے رد عمل ظاہر کیا ہے ۔

 نائب وزیر خارجہ  ژانگ یاسوئی  نے کہا ہے کہ ہم امریکہ سے تجارتی جنگ نہیں چاہتے مگر اگر ہمارے قومی  مفادات پر کوئی آنچ آئی  تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

 چینی پارلیمان  کے سالانہ اجلاس سے خطاب کے دوران  ژانگ نے کہا کہ  ہم باہمی تجارت میں افہام و تفہیم  پر یقین  رکھتےہیں مگر یہ  کہنا ضروری ہوگا کہ غلط  فیصلوں     کے نتائج دو طرفہ تعلقات کو متاثر کریں گے لہذا احتیاط برتی جائے۔



متعللقہ خبریں