پاکستانیوں کےلیے سعودی ویزےکے آسان حصول میں اہم پیش رفت سامنے آگئی

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی اقتصادی تعلقات کی بہتری اور سرمایہ کاری و تجارتی تعاون  سمیت  کاروباری  ویزے کے اجراءکو آسان  بنانے سے متعلق بات چیت کا آغاز ہوا

891308
پاکستانیوں کےلیے سعودی ویزےکے آسان حصول میں اہم پیش رفت سامنے آگئی

 پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ وزراتی کمیشن  کی گیارہویں نشست کا آغاز گزشتہ روز ہوا جس کے اہم موضوعات میں باہمی اقتصادی تعلقات کی بہتری اور سرمایہ کاری و تجارتی تعاون  سمیت  کاروباری  ویزے کے اجراءکو آسان  بنانے سے متعلق بات چیت بھی شامل ہے۔ 
خبر  کے مطابق ،دونوں ممالک کی مختلف وزارتوں کے اعلیٰ سطحی اہلکاروں نے اس نشست میں شرکت کی۔

 اس نشست کے دوران دونوں ممالک نے  کاروباری  ویزے کے اجراءکے عمل کو سادہ اور سہل بنانے پر اتفاق کیا جبکہ ویزہ فیس کے حوالے سے بھی بہتری لانے پر بات چیت کی گئی۔ 
تجارت و سرمایہ کاری کو تیز رفتاری سے فروغ دینے کے لئے سعودی پاک بزنس کونسل کو متحرک کرنے پر بھی اتفاق ہوا جبکہ پاک سعودی مشترکہ   تجارتی معاہدےپر بھی بات چیت ہوئی۔

باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لئے دونوں ممالک میں اشیاءکی نمائش کی تجویز بھی زیر غور آئی جبکہ باہمی تجارت کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔



متعللقہ خبریں