ترکی کے اشتراک سےقائم افریقہ کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل مل نے الجزائر میں کام شروع کر دیا

ترک ٹیکسٹائل کمپنی  تائپا اور حکومت الجزائر   کے اشتراک سے   افریقہ  کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل مل  کا ا فتتاح  رالی زان شہر میں کیا گیا ہے جس پر 1٫5 ارب ڈالر لاگت آئی ہے

888285
ترکی کے اشتراک سےقائم افریقہ کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل مل نے الجزائر میں کام شروع کر دیا

 ترک ٹیکسٹائل کمپنی  تائپا اور حکومت الجزائر   کے اشتراک سے   افریقہ      کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل مل    کا ا فتتاح  رالی زان   شہر میں کیا گیا ہے۔ 

 افتتاح کے موقع پر وزیر  صنعت  و معدنی امور  یوسف یوسفی نے  کہا کہ اس    کارخانے کے قیام پر  1٫5 ارب ڈالر لاگت آئی ہے  جس کی 40 فیصد پیداوار ملکی  منڈی اور 60 فیصد برآمدات کےلیے  استعمال کی جائے گی ۔

 الجزائری وزیر نے بتایا کہ یہ ٹیکسٹائل مل   افریقہ کا سب سے بڑا کارخانہ ہوگا جس میں   الجزائر   کے حصص 51 فیصد اور ترک کمپنی تائپا  کے 49 فیصد حصص شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں