ترک برآمدات نے ریکارڈ توڑ دیا، وزیر اقتصادیات

رواں سال   کی پہلی سہ ماہی میں  دنیا کے ترقی  یافتہ ترین 20 ملکوں کے  درمیان     سب سے بلند سطح پرترقی کرنے والا  تیسرا بڑا ملک ہے

789231
ترک برآمدات نے ریکارڈ توڑ دیا، وزیر اقتصادیات

وزیر اقتصادیات نہات زیبک   چی نے اطلاع دی ہے کہ ترک برآمدات  نے گزشتہ ماہ ریکارڈ   توڑ ڈالا ہے۔

زیبک   چی نے 22 ویں بین الاقوامی   ایشمے   غالیچہ  ثقافتی و صنعتی میلے  میں  شرکت کرتے ہوئے  اس جانب توجہ مبذول کرائی کہ ترکی،  رواں سال   کی پہلی سہ ماہی میں  دنیا کے ترقی  یافتہ ترین 20 ملکوں کے  درمیان     سب سے بلند سطح پرترقی کرنے والا  تیسرا بڑا ملک ہے۔

برآمدات کے  گزشتہ ماہ ایک نیا ریکارڈ قائم کرنے  کی یاد دہانی کرانے والےح زیبک  چی نے  اپنے  جائزے پیش کرتے ہوئے کہا کہ "ماہ جولائی میں   ترکی نے اس شعبے میں ایک تاریخی ریکارڈ قائم کیا ہے،  اس  ماہ  میں برآمدات  میں اضافہ 28 فیصد  ریکارڈ کیا گیا ہے۔  امسال  ترکی سب سے زیادہ  شرح نمو   کے حامل    تین  ملکوں میں سے ایک ہو گا۔ ہمارا ہدف دنیا کی    پہلی دس جبکہ یورپ کی پہلی  تین    اقتصادیات میں  جگہ بنانا ہے۔"

 



متعللقہ خبریں