امریکی مرکزی بینک نے شرح سود میں پھر اضافہ کر دیا

امریکی فیڈرل ریزرو بینک کے مطابق روزگار کی ملکی منڈی میں استحکام کے بعد سود کی شرح0٫25 فیصد بڑھا دی گئی ہے

753168
امریکی مرکزی بینک نے شرح سود میں پھر اضافہ کر دیا

سال رواں کے  دوران امریکی مرکزی بینک نے شرح سود میں دوسری مرتبہ معمولی سا اضافہ کیا ہے۔

 فیڈرل ریزرو کے مطابق روزگار کی ملکی منڈی میں استحکام کے بعد سود کی شرح0٫25 فیصد بڑھا دی گئی ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ ملک کے مالیاتی شعبے کو اس اضافے کی توقع تھی۔

 سال 2008 کے مالیاتی بحران کے بعد فیڈرل ریزور نے کئی سال تک سود کی شرح صفر رکھی تھی تاہم 2015 کے بعد سے اس میں بتدریج اضافہ کیا جا رہا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق رواں سال کے دوران شرح سود میں ایک اور اضافہ بھی ممکن ہے۔



متعللقہ خبریں