ترکی نے سرمایہ کاریوں کا 56 فیصد حصہ فیتو حملے سے بعد حاصل کیا

تمام مشکلات کے باوجود گذشتہ سال کی آخری تہائی میں اقتصادیات میں بڑے پیمانے پر سنبھالا آیا اور ہم نے 3.6 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی۔ آردا آرمُت

673845
ترکی نے سرمایہ کاریوں کا 56 فیصد حصہ فیتو حملے سے بعد حاصل کیا

ترکی نے سال 2016 میں بین الاقوامی براہ راست سرمایہ کاریوں کا 56 فیصد حصہ فیتو دہشتگرد تنظیم کے 15جولائی کے ناکام حملے سے بعد  حاصل کیا۔

وزارت اعظمیٰ ترکی سرمایہ کاری  تعاون  و تعارف کی ایجنسی TYDTA  کے سربراہ آردا آرمُت نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ تمام مشکلات کے باوجود گذشتہ سال کی آخری تہائی میں اقتصادیات میں بڑے پیمانے پر سنبھالا آیا اور ہم نے 3.6 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی۔

آرمُت نے کہا کہ سال 2016 میں بین الاقوامی براہ راست سرمایہ کاری کا 56 فیصد حصہ ہم نے 15 جولائی کے حملے کے اقدام سے بعد حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے 7 ماہ کی اوسط 900 ملین ڈالر   تھی جبکہ سال کے آخری 5 ماہ میں یہ اوسط 1 بلین 162 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

آرمُت نے کہا کہ سال 2016 کے جس مہینے میں ہم نے سب سے زیادہ سرمایہ کاری حاصل کی وہ 1.9 بلین ڈالر کے ساتھ دسمبر کا مہینہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ یہ سرمایہ کاری  حالیہ 17 ماہ میں ملک میں آنے والا بلند ترین گراس انٹرنیشنل ڈائریکٹ سرمایہ کاری  زرمبادلہ تھا۔



متعللقہ خبریں