میکسیکو:ایندھن کی بڑھتی قیمیتں،صدر سے استعفی کا مطالبہ

میکسیکومیں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ احتجاج کا باعث بن گیا ہے جس کے جواز میں عوام نے صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے

647949
میکسیکو:ایندھن کی بڑھتی قیمیتں،صدر سے استعفی کا مطالبہ

میکسیکو  میں  پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ احتجاج کا باعث بن   گیا ہے ۔

 اس حوالے سے میکسیکو سٹی میں  ہزاروں افراد نے سڑکوں کا رخ کیا اور حکومت کی پالیسیوں  کی مخالفت کی ۔

 صدر  انریک پینہ نیئتو  نے عوام سے پر سکوں رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ  ان  کی حکومت ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھائے گی جس سے  عوام  کو مالی دشواری کا سامنا کرنا پڑے ۔

  واضح رہے کہ  حکومت  نے  ایندھن کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ  کر دیا تھا جس کے خلاف  عوام نے  صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

  عوام کے اس احتجاج کا دائرہ مختلف شہروں میں  پھیل چکا ہے جہاں  پولیس سے اُن کی مد بھیڑ  بھی ہو رہی ہے۔

ان مظاہروں میں اب تک  6 افراد ہلاک   جبکہ تقریباً 600 کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں