ترکی بلند سطح کی آمدنی کے حامل ملکوں کی فہرست میں
تنظیم کی عالمی ترقی پیش نظر 2017 نامی رپورٹ کے مطابق ملکوں کی آمدنی کے حوالے سے فہرست میں تبدیلیاں آئی ہیں
ترکی اب بلند سطح کی آمدنی کے حامل ملکوں کی صف میں شامل ہو گیا ہے۔
اقتصادی تعاون و ترقیاتی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ ترکی اور بعض درمیانی سطح کی آمدن کے حامل ملک بلند سطح کی آمدنی والے ملکوں کی صف میں شامل ہو گئے ہیں۔
تنظیم کی عالمی ترقی پیش نظر 2017 نامی رپورٹ کے مطابق ملکوں کی آمدنی کے حوالے سے فہرست میں تبدیلیاں آئی ہیں۔
رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ترقی یافتہ ملکوں کی کم سطح کی شرح نمو کے برعکس ترقی پذیر ملکوں میں بہتر اقتصادی صورتحال اس تبدیلی کا موجب ہے۔
مذکورہ رپورٹ میں ترکی کو "بلند سطح اور ترقی کی جانب گامزن" ملکوں کی فہرست میں دکھایا گیا ہے۔
سن 2015 کے درمیانی آمدنی کے حامل ملک چین، کولمبیا، کوستا ریکا، انڈونیشیا، قزاقستان، میکسیکو اور جنوبی افریقہ نے بھی بلند سطح کی آمدنی والے ملکوں کی صف میں شامل کیے گئے ہیں۔
مذکورہ رپورٹ میں ترکی کے شامی مہاجرین کے لیے کیے گئے اخراجات پر بھی توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔