کاپی لی چارش میں خرید و فروخت ترک لیرا میں کی جائے گی

ترکی کی اقتصادی بدحالی کی خواہش مند خارجی طاقتوں کو ہم ہرگز وقع فراہم نہیں کریں گے اور مذکورہ فیصلے پر پورے عزم کے ساتھ عمل کرتے رہیں گے

628071
کاپی لی چارش میں خرید و فروخت ترک لیرا میں کی جائے گی

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے ملکی کرنسی کے استعمال کی اپیل پر استنبول کا تاریخی  خریداری مرکز کاپی لی چارش بھی متحرک ہو گیا ہے۔

کاپی لی چارش کی پیشہ وروں کی سوسائٹی نے کہا ہے کہ مرکز میں ہونے والی تمام خریداری اور کرایوں کی ادائیگی اور کنٹریکٹ ترک لیرا میں کئے جائیں گے۔

خریداری مرکز کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "صدر رجب طیب ایردوان کی اپیل پر ہماری انتظامی کمیٹی نے جو فیصلہ کیا ہے اس کی رُو سے  اوریہاں کام کرنے والے تمام  پیشہ وروں اور مالکان کے ساتھ مشورے کے نتیجے میں اب کے بعد کاپی لی چارش میں کی جانے والی تمام خرید وفروخت اور کرایوں کے کنٹریکٹ ترک لیرے میں طے پائیں گے ۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمارے ملک کی اقتصادی بدحالی کی خواہش مند خارجی طاقتوں کو ہم ہرگز وقع فراہم نہیں کریں گے اور مذکورہ فیصلے پر پورے عزم کے ساتھ عمل کرتے رہیں گے۔



متعللقہ خبریں