ایشیاء پیسیفک تعاون سربراہی اجلاس: شی جی پنگ ۔ ولادی میر پوٹن ملاقات

ایشیاء۔ پیسیفک کے علاقے میں آزاد تجارت کے سمجھوتوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔ شی جی پنگ

614222
ایشیاء پیسیفک تعاون سربراہی اجلاس:  شی جی پنگ ۔ ولادی میر پوٹن ملاقات

ایشیاء پیسیفک تعاون  APEC  سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے پیرو کے دارالحکومت لیما میں موجود چین کے صدر شی جی پنگ نے روس کے صدر ولادی میر پوٹن کے ساتھ ملاقات کی

شین ہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ اور علاقائی موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

علاوہ ازیں  چین اور روس کے درمیان تعاون اور اسٹریٹجک ساجھے داری کے موضوعات بھی زیر بحث آئے۔

چین کے صدر  شی نے کہا کہ APEC کے دائرہ کار میں  چین اور روس کے درمیان تعاون کا فروغ نہایت اہمیت کا حامل ہے اور ایشیاء۔ پیسیفک کے علاقے میں آزاد تجارت کے سمجھوتوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔

روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے بھی کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات نے علاقائی ا ور گلوبل استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

پوٹن نے  مزید کہا کہ چین۔روس دو طرفہ تعلقات کو کثیر الجہتی شکل میں تقویت دینے کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں