ترکی میں اقامت اور روزگار کے خواہاں متوجہ ہوں

ترکی میں غیر ملکیوں  کو  اُن کی اعلی  تعلیمی و پیشہ وارانہ قابلیتوں کے بل بوتے پر  حکومت" فیروزہ کارڈ "متعارف کروا  رہی ہے جس کے نتیجے میں غیر ملکی ترکی میں اقامت اور روزگار حاصل کر سکیں گے

511264
ترکی میں اقامت اور روزگار کے خواہاں متوجہ ہوں

ترکی میں غیر ملکیوں  کو  اُن کی اعلی  تعلیمی و پیشہ وارانہ قابلیتوں کے بل بوتے پر  حکومت" فیروزہ کارڈ "متعارف کروا  رہی ہے۔

 اس کارڈ کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ غیر ملکی افراد جو ترکی میں  اقامت اور روزگار حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اُنہیں حکومت  یہ کارڈ   فراہم کرے گی ۔

اس کے علاوہ  ترکی میں سرمایہ کاری کرنے والے  غیر ملکی بھی اس کارڈ سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔

نائب وزیراعظم نورالدین   جانیکلی  نے اس بارے میں بتایا  ہے کہ  حکومت کا مقصد    غیر ملکی بالخصوص شامی  پناہ گزینوں   کےلیے آسانی پیدا کرنا ہے  ۔

 جانیکلی نے مزید بتایا کہ  اس کارڈ   کے   معینہ  عرصے تک استعمال کے بعد غیر ملکی  اگر چاہیں تو  ترکی کی شہریت کےلیے  بھی درخواست  دے سکیں گے۔



متعللقہ خبریں