امریکی ماکرو اکانومک رپورٹ قبل از وقت لیک آوٹ
مالی منڈیوں میں انصاف کے ترازو کو برقرار رکھنے کے لیے ماکرو اکانومی اعداد و شمار کی سختی سے نگرانی کی جانی چاہیے
![امریکی ماکرو اکانومک رپورٹ قبل از وقت لیک آوٹ](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/9b77/72d7/de7c/572840884280e.jpg?time=1719274414)
یورپین سنڑل بینک کے مطابق متحدہ امریکہ کی ماکرو اکانومی کے اعداد وشمار سرکاری اعلان سے قبل ہی مالی منڈیوں تک پہنچ گئے ہیں۔
جنوری 2008 سے مارچ 2014 کے درمیانی عرصے پر محیط اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز کے منی انڈکس اور سو سال کی مدت کے حامل امریکی سرکاری بانڈز کی شرح سود کا جائزہ لینے والے یورپین سنٹرل بینک کے تجزیہ کاروں نے سرکاری اعلان سے نصف گھنٹہ قبل "صحیح " رخ اختیار کرنے کا تعین کیا ہے۔
رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مالی منڈیوں میں انصاف کے ترازو کو برقرار رکھنے کے لیے ماکرو اکانومی اعداد و شمار کی سختی سے نگرانی کی جانی چاہیے۔
واضح رہے کہ اس حوالے سے امریکی وزارتوں میں سے محنت، تجارت، خزانہ اور مرکزی بینک فیڈ ماہانہ رپورٹ جاری کرتے ہیں۔
متعللقہ خبریں
![ترکیہ نے افریقی براعظم میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری الجزائر میں کی ہے، نائب صدر](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/eb78/a64e/32ae/6679162e7ba69.jpg?time=1719274414)
ترکیہ نے افریقی براعظم میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری الجزائر میں کی ہے، نائب صدر
دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم مسلسل بڑھ رہا ہے، ہمارا تجارتی حجم کا ہدف 10 بلین ڈالر ہے