اسیلسان کا ملیشیا کی ایک کمپنی سے معاہدہ

ترک دفاعی صنعت اسیل سان نے ملیشیا میں defence techنامی کمپنی کے ساتھ ایک معاہدہ طے کیا ہے جس کی رو سے دونوں کمپنیاں ریموٹ کنٹرول سے لیس اسلحہ نظام کی تیاری پر ایک مشترکہ کمپنی کاقیام عمل میں لائیں گے

475329
اسیلسان کا ملیشیا  کی ایک کمپنی سے معاہدہ

ترک دفاعی صنعت اسیل سان نے ملیشیا میں defence techنامی کمپنی کے ساتھ ایک معاہدہ طے کیا ہے ۔

نائب وزیر دفاع شعائے الپائے اور ملیشیا کے وزارت دفاع کے مشیر وان محمد اشرف وان صلاح کی شرکت کردہ اس تقریب میں یہ معاہدہ طے ہوا۔

اس معاہدے کی رو سے دونوں کمپنیاں ریموٹ کنٹرول سے لیس اسلحہ نظام کی تیاری پر ایک مشترکہ کمپنی کاقیام عمل میں لائیں گے جو کہ خطے کے دیگر ممالک کی ضروریات بھی حسب طلب پوری کر سکے گی ۔

مذکورہ نظام اس سے پیشتر کرویشیا، قطر،قازقستان،پاکستان،بحرین،ترکمانستان،متحدہ عرب امارات،مصر،جارجیا کی مسلح افواج کے زیر استعمال ہے۔

اسیل سان پہلی بار آسیان کے علاقے میں اپنا مسلح نظام متعارف کر وا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں