سعودی عرب کے AA کریڈٹ ریٹ کو گرا کر AA- کر دیا گیا

سعودی عرب کے سال 2014 کے بجٹ میں گراس ڈومیسٹک پروڈکٹ کے 2.3 فیصد خسارے تھے جو سال 2015 میں 14.8 فیصد تک بڑھ گئے

469662
سعودی عرب کے AA کریڈٹ ریٹ کو گرا کر AA- کر دیا گیا

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ ریٹنگ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے AA کریڈٹ ریٹ کو گرا کر AA- کر دیا گیا ہے اور اسے نیگیٹیو پر رکھا جا رہا ہے۔

فِچ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ پیٹرول کی فی بیرل قیمت سال 2016 میں 35 ڈالر تھی جسے سال 2017 میں 45 ڈالر فی بیرل کر دیا گیا جو سعودی عرب کے مالی اور خارجی توازنوں کے حوالے سے منفی صورتحال ہے۔

سعودی عرب کے سال 2014 کے بجٹ میں گراس ڈومیسٹک پروڈکٹ کے 2.3 فیصد خسارے تھے جو سال 2015 میں 14.8 فیصد تک بڑھ گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے بجٹ کے خساروں میں سال 2016 میں پیٹرول کی قیمتوں کی وجہ سے بہتری آئے گی اور سال 2017 میں ان خساروں میں مزید کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں