یونان:اسمبلی نے سخت گیر پالیسیوں کا بل منظور کرلیا،عوام ناراض

یونانی پارلیمان نے بیرونی امداد پر مبنی پیکیج کے حصول کے لیے بعض سخت گیر پالیسیوں کو قبول کرلیا ہے جس کے جواب میں سینتاگما اسکوائر پر شام کے وقت بائیں بازو کے حامی ایک ہزار افراد نے حکومت مخالف نعرے لگائے اور پولیس پر پٹرول بم پھینکے

363270
یونان:اسمبلی نے سخت گیر پالیسیوں کا بل منظور کرلیا،عوام ناراض

یونانی پارلیمان نے بیرونی امداد پر مبنی پیکیج کے حصول کے لیے بعض سخت گیر پالیسیوں کو قبول کرلیا ہے۔
اس فیصلے کے بعد دارالحکومت ایتھنز کی سڑکوں پر لوگوں نے احتجاج شروع کر دیا۔
سینتاگما اسکوائر پر شام کے وقت بائیں بازو کے حامی ایک ہزار افراد نے حکومت مخالف نعرے لگائے اور پولیس پر پٹرول بم پھینکے۔
اس کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا اور مجمعے کو منتشر کرنے لیےلاٹھی چارج استعمال کیا ۔
مظاہرین نے ایک مقامی ٹیلی ویژن کی گاڑی بھی جلا دی ۔
پولیس نے 50 کے لگ بھگ مظاہرین کو گرفتار بھی کیا ۔
ان تمام مظاہروں کے باوجود یونانی پارلیمان عالمی قرضہ دہندہ اداروں سے 1 بلین یورو کے مقابل بعض سخت تدابیر قبول کرنے پر رضا مند ہو گئی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں