سمندرپارپاکستانی،ملکی معیشت میں ساجھےدار

برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی اشاعت پاکٹ ورلڈ 2016کے اعدادوشمار کے مطابق ،پاکستانیوں کا شمار بھی ان تارکین وطن میں ہوتا ہے جو اپنے وطن میں سرمایہ بھیجنے کے لحاظ سے سرفہرست سمجھے جاتے ہیں

412211
سمندرپارپاکستانی،ملکی معیشت میں ساجھےدار

پاکستان وہ ملک ہے کہ جس کے عوام انتہائی جفاکش اور وطن سے محبت کرنے والے ہیں لیکن پے در پے بددیانت اور کرپٹ حکومتوں کی وجہ سے یہ آج بھی مسائل میں گھرا ایک پسماندہ ترقی پذیرملک سمجھا جاتا ہے۔
حکمران طبقات کی لوٹ مار اور ظلم و ستم کے باوجود اس ملک کے ترقی کی طرف سفرکی وجہ وہ عوام ہی ہیں جو ملک کے اندر اور باہر دن رات محنت مزدوری کرکے اس کی خدمت پر مامور ہیں۔
اپنا ملک چھوڑ کر دیار غیر میں شب و روز بسر کرنے والے سمندر پار پاکستانی بھی اپنے وطن کے لئے ہر سال اربوں ڈالر بھیجتے ہیں۔
برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی اشاعت پاکٹ ورلڈ 2016کے اعدادوشمار کے مطابق ،پاکستانیوں کا شمار بھی ان تارکین وطن میں ہوتا ہے جو اپنے وطن میں سرمایہ بھیجنے کے لحاظ سے سرفہرست سمجھے جاتے ہیں۔
2013کے اعدادوشمار کے مطابق بیرون ممالک سے کما کر اپنے وطن سرمایہ بھیجنے والوں میں بالترتیب بھارت، چین، فلپائن، فرانس، میکسیکو، نائجیریا، مصر، جرمنی، پاکستان اور بنگلہ دیش کے شہری سرفہرست ہیں۔
ان اعداد و شمار کی رو سے پاکستانی تارکین وطن نے کل 1462.6 کروڑ ڈالر بیرون ممالک سے کما کر اپنے وطن بھیجے۔
دیار غیر سے کما کر بھاری سرمایہ اپنے ممالک بھیجنے والے تارکین وطن کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 9واں رہا۔
واضح رہے کہ تارکین وطن کا بھیجا گیا سرمایہ پاکستانی معیشت کا سب سے بڑا سہارا خیال کیا جاتا ہے اور بدترین معاشی حالات کے دوران بھی انہی پاکستانیوں کے بھیجے گئے سرمائے سے اس ملک کی معیشت کی گاڑی چلتی رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں