ترکی سرعت سے ترقی کی جانب گامزن 7 واں ملک

اقتصادی امور کے وزیر نہات زیبک چی نے اپنے آبائی شہر دینزلی کی تحصیلوں کا دورہ کرتے ہوئے رائے دہندگان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا

411602
ترکی سرعت سے ترقی کی جانب گامزن 7 واں ملک


اقتصادی امور کے وزیر نہات زیب کچی کا کہنا ہے کہ ترکی بجٹ خسارے کے اعتبار سے دنیا کے بہترین تین ملکوں میں سے ایک ہے۔
وزیر زیبک چی نے رائے دہندگان کا شکریہ ادا کرنے کے دائرہ کار میں دینزلی کی تحصیلوں بولدان اور گونائے میں شہریوں کے ساتھ یکجا ہوئے۔
یہاں پر انہوں نے بتایا کہ "یکم نومبر کے انتخابات کو سنہری حروف سے قلم بند کیا جائیگا۔ انتخابی نتائج نے ترکی کو پرانے دنوں کی جانب دھکیلنے کی کوشش کرنے والوں کو سبق سکھایا ہے۔
زیبک چی نے مثبت شرائط کے باوجود ترکی کے ترقی کی جانب گامزن ہونے پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ "ڈیڑھ سال کے اندر چار بار انتخابی عمل سے گزرنے والا اور موجودہ جنگوں، مہاجرین اور اقتصادی بحران کے دلدل میں پھنسے علاقے کے عین وسط میں واقع ترکی دنیا میں تیز ترین طریقے سے ترقی کی جانب گامزن ساتواں ملک ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں