ایسوسی ایشن آف ساوتھ ایسٹ ایشئن نیشنز اجلاس

اجلاس میں شامل 10 ممالک کے ساتھ ساتھ امریکہ اور روس سمیت 30 کے قریب ممالک سے نمائندے شریک ہیں

313992
ایسوسی ایشن آف ساوتھ ایسٹ ایشئن نیشنز اجلاس

ایسوسی ایشن آف ساوتھ ایسٹ ایشئن نیشنز ASEAN کا 48 واں وزرائے خارجہ اجلاس ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہو گیا ہے۔
ملائشیاء کے وزیر خارجہ آنیفہ امان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ اجلاس میں تجارتی حجم کی توسیع سے لے کر ماحولیاتی مسائل اور بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد تک متعدد اہم موضوعات پر کام کیا جائے گا۔
اجلاس میں ترکی کی نمائندگی وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کی۔
اجلاس میں شامل 10 ممالک کے ساتھ ساتھ امریکہ اور روس سمیت 30 کے قریب ممالک سے نمائندے شریک ہیں۔
ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے اپنے پہلے دن کی مصروفیات میں تھائی لینڈ اور ملائشیا کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کی اور آخر میں انہوں نے اپنے ناروے کے ہم منصب اور ملائشیاء کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کی۔
مذاکرات میں چاوش اولو نے اپنے مخاطبین کو ترکی میں جاری دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے بارے میں معلومات فراہم کیں اس کے علاوہ شام ، عراق اور فلسطین میں درپیش حالات بھی ان کے ایجنڈے پر رہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں