ملک میں ریفرنڈم کروایا جائے گا:حکومت یونان

یونانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں پانچ جولائی کو ریفرنڈم کروایا جائے گا جس میں عوام یونان کو قرض دینے والے اداروں کی جانب سے پیش کردہ پیش کش کو قبول یا مسترد کرنے کے بارے میں رائے دیں گے

321744
ملک میں ریفرنڈم کروایا جائے گا:حکومت یونان

یونانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں پانچ جولائی کو ریفرنڈم کروایا جائے گا جس میں عوام یونان کو قرض دینے والے اداروں کی جانب سے پیش کردہ پیش کش کو قبول یا مسترد کرنے کے بارے میں رائے دیں گے۔
گزشتہ شب یونانی وزیراعظم ایلکسس چپراس نے قوم سے خطاب میں کہا مالیاتی اداروں کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز سے یونان پر ناقابل برداشت بوجھ پڑے گا۔
باور رہے کہ رواں مہینے میں یونان پر آئی ایم ایف کی 1 بلین 600 ملین ڈالر کی ایک قسط واجب الادا ہے جبکہ مالیاتی ادارے سخت گیر اقتصادی پروگرام سمیت ریٹائر منٹ کے طریقہ کار اور ٹیکسوں کی مد میں اضافے کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ یونان کو دیوالیئےسے بچنے کے لیے فوری امداد کی ضرورت ہے، تاہم مالیاتی اداروں کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں یونان کو عوامی شعبے میں اہم اصلاحات کرنا ہوں گی۔۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں