موڈیز نے بھی یونان کی معاشی صورت حال کو منفی قرار دے دیا

عالمی قرضوں کی درجہ بندی کے ادارے موڈیز نے یونان کی معاشی کارکردگی کو سی اے اے ون سے گرا کر سی اے اے مقرر کیاہے

256338
موڈیز نے بھی یونان کی معاشی صورت حال کو منفی قرار دے دیا

عالمی قرضوں کی درجہ بندی کے ادارے موڈیز نے یونان کی معاشی کارکردگی کو سی اے اے ون سے گرا کر سی اے اے مقرر کیاہے۔
ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ حکومت یونان کی غیر یقینی اقتصادی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔
بیان میں اس کے علاوہ یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ یونان نادہندہ ملک بننے کی صورت میں یورو زون سے خارج بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے پیشتر اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز اور فیچ جیسے عالمی اداروں نے بھی یونان کی معاشی صورت حال کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں