سیاحت پر روانگی سے قبل کے اخراجات میں ریکارڈ

ترکی میں گذشتہ سال کے 9 ماہ کے دورانیے میں سیاحت پر روانگی سے قبل لباس، ادویات ، بیگ، کیمرہ اور فلم جیسے شخصی اخراجات میں ریکارڈ قائم کیا گیا

215849
سیاحت پر روانگی سے قبل کے اخراجات میں ریکارڈ

ترکی میں گذشتہ سال کے 9 ماہ کے دورانیے میں سیاحت پر روانگی سے قبل لباس، ادویات ، بیگ، کیمرہ اور فلم جیسے شخصی اخراجات میں ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔
اخراجات کی اقتصادی شرح 46.6 فیصد اضافے کے ساتھ 562 ملین 9 لاکھ 43 ہزار لیرا رہی۔
ترکی کے محکمہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ان مصنوعات کے لئے ایک سال قبل کے اسی دورانیے میں 384 ملین 83 ہزار لیرا خرچ کئے گئے۔
سال کی پہلی تہائی میں سیاحت سے قبل کے اخراجات کے لئے 70 ملین 6 لاکھ 35 ہزار لیرا خرچ کئے گئے اور یہ مقدار سا ل کی دوسری تہائی میں 137 ملین 3 لاکھ 87 ہزار لیرا رہی۔
سیاحت سے قبل کے اخراجات جولائی، اگست اور ستمبر کے مہینوں پر مشتمل تہائی میں 354 ملین 9 لاکھ 21 ہزار لیرا تک پہنچ گئے۔
مذکورہ مصنوعات کے لئے سال کی تیسری تہائی میں تقریباً 355 ملین لیرا خرچ کئے گئے جو محکمہ شماریات کے تہائی ادوار کے اعتبار سے حاصل کردہ اعدا و شمار میں بلند ترین درجہ تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں