گیس کا بحران :روس۔یورپی یونین مذاکرات

گیس کے ممکنہ بحران کے سلسلے میں یورپی یونین کے امور توانائی کے ذمہ دار گنٹر اوٹنگر ، روسی وزیر توانائی الیکسینڈر نوواک اور یوکرین کے وزیر توانائی یوری پروڈان نے ملاقات کی

166634
 گیس کا بحران :روس۔یورپی یونین مذاکرات

روس اور یورپی یونین گیس فراہمی کےلیے آئندہ ہفتے مذاکرات کریں گے۔
اس سلسلے میں یورپی یونین کے امور توانائی کے ذمہ دار گنٹر اوٹنگر ، روسی وزیر توانائی الیکسینڈر نوواک اور یوکرین کے وزیر توانائی یوری پروڈان نے ملاقات کی ۔
ملاقات کے بعد ایک بیان میں اوٹنگر نے یوکرین کے بجٹ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ اس سال چار ملین کیوبک میٹر گیس حاصل کی جا سکے گی ۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یوکرین کی نافتو گیس روس کو واجب الادا 3٫1 بلین ڈالر کے واجبات اس سال ادا کر دے گی ۔
واضح رہے کہ روس یوکرین پر واجب الادا 4٫1 ملین یورو کے واجبات کی فوری ادائیگی چاہتا ہے


ٹیگز:

متعللقہ خبریں