ترکی کی اقتصادیات میں دوسری تہائی میں 2.1 فیصد اضافہ

ترکی کی اقتصادیات میں رواں سال کی دوسری تہائی میں 2.1 فیصد اضافہ ہوا ہے

120857
ترکی کی اقتصادیات میں دوسری تہائی میں 2.1 فیصد اضافہ

ترکی کی اقتصادیات میں رواں سال کی دوسری تہائی میں 2.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2014 کی دوسری تہائی میں گراس ڈومیسٹک آمدنی میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 2.1 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ گراس ڈومیسٹک آمدنی کی رواں قیمتوں کی قدر میں 9.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پیداواری طریقوں کے ساتھ گراس ڈومیسٹک آمدنی گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 2.1 فیصد بڑھوتی کے ساتھ 30 بلین 803 ملین لیرا جبکہ جاری قیمتیں 9.7 فیصد اضافے کے ساتھ 423 بلین 921 لیرا ریکارڈ کی گئی ہے۔
بڑھوتی کے اعداد و شمار کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر اقتصادیات محمت شیمشیک نے کہا ہے کہ مالیاتی تنگی، ماکرو احتیاطی تدابیر کے اثرات، سست یورپی یونین اقتصادیات اور جیوپولیٹک تناؤ کی وجہ سے دوسری تہائی میں بڑھوتی کی رفتار کی تیزی میں کمی آئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں