جرمنی۔چین اقتصادی تعلقات ترقی کی طرف رواں

مرکل نے چین۔ جرمنی اقتصادی اور تجارتی کمیشن میں شرکت کی اور اس کے بعد ان کی چین کے صدر شی جی پنگ کے ساتھ ملاقات متوقع ہے

120621
جرمنی۔چین اقتصادی تعلقات ترقی کی طرف رواں

جرمنی اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات فروغ پارہے ہیں۔
جرمن چانسلر اینگیلا مرکل کاروباری دنیا سے ایک وسیع وفد کے ساتھ چین کے دورے پر ہیں۔
یہ ان کا چین کا ساتواں دورہ ہے اور دورے میں انہوں نے چین کے وزیر اعظم لی کیچیانگ کے ساتھ ملاقات کی۔
مذاکرات میں دونوں رہنماؤں نے اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا اور اقتصادی سمجھوتوں پر دستخط کئے۔
مرکل نے چین۔ جرمنی اقتصادی اور تجارتی کمیشن میں شرکت کی اور اس کے بعد ان کی چین کے صدر شی جی پنگ کے ساتھ ملاقات متوقع ہے۔
واضح رہے کہ جرمنی ، ایشیاء کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی اقتصادیات کے مالک ملک چین کا سب سے بڑا یورپی تجارتی ساجھے دار ہے اسی طرح بیجنگ بھی برلن کا اہم ترین ایشیائی ساجھے دار ہے ۔
گذشتہ سال دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم 193 بلین ڈالر رہا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں