وزیرخزانہ کل نئے مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے

بجٹ کا حجم 3864ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔ بجٹ میں مجموعی آمدن کا تخمینہ 3937 ارب روپے لگایا گیا ہے جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2810ارب روپے اور نان ٹیکس ریونیو کا تخمینہ 817 ارب روپے لگایا گیا ہے

79635
وزیرخزانہ کل نئے مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے

پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئندہ مالی سال 2014-15 کیلئے 1404ارب روپے خسارہ کا وفاقی بجٹ کل پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔
بجٹ کا حجم 3864ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔ بجٹ میں مجموعی آمدن کا تخمینہ 3937 ارب روپے لگایا گیا ہے جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2810ارب روپے اور نان ٹیکس ریونیو کا تخمینہ 817 ارب روپے لگایا گیا ہے۔
آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں سود کی ادائیگیوں کیلئے 1347ارب روپے، دفاع کیلئے 700 ارب ،ترقیاتی بجٹ کیلئے 525ارب ،پنشن کے لئے 215ارب ،وفاقی سروس ڈیلوری کیلئے 285ارب ، سبسڈیز کیلئے 229ارب، صوبوں کی گرانٹس کیلئے 35ارب روپے دیگر گرانٹس کیلئے 479ارب،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کیلئے 85ارب اور صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 1703ارب روپے منتقل کرنے کی تجویز ہے جبکہ آئندہ مالی سال کے دوران ملک کے مجموعی قرضے موجودہ سال کے 15468ارب روپے کے مقابلے میں 16875 ارب روپے تک پہنچ جانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ کے اس بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہاں میں اضافہ کرنے کے بارے میں پیکیج پیش کیے جانے کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔
مسلم لیگ نون نے اپنے گزشتہ سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ملکی خزانے میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے اضافہ نہیں کیا تھا جس کی بنا پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں