عالمی امن و سلامتی کیلئے امریکہ کیساتھ مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں: شہباز شریف
انہوں نے امریکی صدر جوبائیڈن کے خط کے جواب میں کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے
2122997
![عالمی امن و سلامتی کیلئے امریکہ کیساتھ مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں: شہباز شریف](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/b91e/aed8/ba82/660a60a8616d4.jpg?time=1722046570)
وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی ترقی وخوشحالی اور عالمی امن و سلامتی کے مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہے۔
انہوں نے امریکی صدر جوبائیڈن کے خط کے جواب میں کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملک توانائی، موسمیاتی تبدیلی، زراعت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اہم منصوبوںپرمل کر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے اور گرین الائنس اقدام میں تعاون خوش آئند ہے۔
متعللقہ خبریں
![حکومتِ پاکستان نے نتن یاہو کو دہشت گرد قرار دے دیا](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/76c9/51e7/c6f4/669bc0ad4ee9c.jpg?time=1722046570)
حکومتِ پاکستان نے نتن یاہو کو دہشت گرد قرار دے دیا
ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو دہشت گرد تسلیم کرے، ثنااللہ