پاکستانی وزیر اعظم کی روسی سفیر سے ملاقات

پاکستان روس کے ساتھ متعدد شعبوں بالخصوص توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کا متمنی ہے

2122486
پاکستانی وزیر اعظم کی روسی سفیر سے ملاقات

روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے ماسکو میں حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

 شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ متعدد شعبوں بالخصوص توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کا متمنی ہے۔

وزیراعظم نے روسی صدر کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

روسی سفیر نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے، توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے علاوہ روس تعلیم اور ثقافت میں بھی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے، دونوں ممالک شنگھائی تعاون تنظیم میں بھی سرگرم عمل ہیں۔

 



متعللقہ خبریں