پاکستان:انتخابی نتائج تقریبا مکمل،پی ٹی آئی نواز امیدواروں نے بازی مارلی

الیکشن کمیشن کے مطابق، قومی اسمبلی میں کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کی آزاد امیدواروں سمیت مجموعی تعداد 101 ہوگئی ہے، مسلم لیگ ن اب تک 75 جبکہ پی پی پی 54 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے

2100622
پاکستان:انتخابی نتائج تقریبا مکمل،پی ٹی آئی نواز امیدواروں نے بازی مارلی

پاکستان الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے تمام 266 حلقوں میں سے 264 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں، این اے 88 خوشاب کا نتیجہ روک لیا گیا ہے  جبکہ این اے 8 باجوڑ میں پولنگ ملتوی کی گئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، قومی اسمبلی میں کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کی آزاد امیدواروں سمیت مجموعی تعداد 101 ہوگئی ہے،مسلم لیگ ن اب تک 75 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے تاہم 4 آزاد امیدواروں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جب کہ پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار 54 ہوگئے ہیں۔

ایم کیو ایم 17، جے یو آئی 4، پاکستان مسلم لیگ ق 3 جبکہ استحکامِ پاکستان پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی 2، 2 نشستوں پر کامیاب قرار پائے، نیشنل پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی، مسلم لیگ ضیا اور ایم ڈبلیو ایم ایک ایک نشست جیت سکے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ای ایم ایس سسٹم پر موصول ہونے والے عام انتخابات 2024ء کے حتمی و سرکاری نتائج میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے بڑی تعداد میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

خیبرپخوتخوا میں قومی اسمبلی کی 44 نشستوں میں سے 25 کے نتائج موصول ہوگئے ہیں اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے میدان مار لیا ہے، تحریک اںصاف کے نامزد آزاد امیدواروں نے 24 نشستیں جیت لیں جبکہ جے یو آئی صرف ایک نشست این اے 28 جیت سکی۔

این اے ون چترال سے آزاد امیدوار عبدالطیف 61 ہزار 434 ووٹ لیکر کامیاب اور جے یو آئی کے طلحہ محمود 42 ہزار 987 ووٹ لیکر ناکام ہوگئے۔

 



متعللقہ خبریں