پاکستان: تقریباً 40 لاکھ بچوں کو پینے کا صاف پانی میّسر نہیں ہے

پاکستان میں گذشتہ سال کےسیلاب کے بعد سے تاحال تقریباً 40 لاکھ بچوں کو پینے کا صاف پانی میّسر نہیں ہے: یونیسیف

2029237
پاکستان: تقریباً 40 لاکھ بچوں کو پینے کا صاف پانی میّسر نہیں ہے

پاکستان میں گذشتہ سال کےسیلاب کے بعد سے تاحال تقریباً 40 لاکھ بچوں کو پینے کا صاف پانی میّسر نہیں ہے۔

اقوام متحدہ  کے ادارہ برائے اطفال 'یونیسیف' کے جاری کردہ تحریری بیان  کے مطابق گذشتہ سال سیلاب سے متاثرہ ہونے والے علاقوں میں تقریباً 80 لاکھ افراد پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں  اور ان متاثرین کا نصف بچوں پر مشتمل ہے۔

بیان میں یونیسیف میں پاکستان کے نمائندے  عبداللہ فاضل کی آراء کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

عبداللہ فاضل نے کہا ہے کہ  گذشتہ سال کے سیلاب نے متاثرہ علاقوں کے بچوں کو شدت سے متاثر کیا ہے۔ سیلاب کی آفت میں یہ بچے اپنے عزیزواقارب، گھربار اور اسکولوں سے محروم ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مون سون کا موسم دوبارہ آ گیا ہے اور ہم کسی نئی آفت کا اندیشہ محسوس کر رہے ہیں۔ پاکستان کے گذشتہ سال کے متاثرہ بچوں  کو فراموش کر دیا گیاہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں  ہر سال جون سے ستمبر کے مہینوں میں مون سون بارشیں بڑے پیمانے پر تباہی مچاتی ہیں۔

ملک میں گذشتہ سال کی مون سون بارشوں کے پیدا کردہ سیلاب میں 1739 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ سیلاب کے مادی نقصان کا تخمینہ 30 بلین ڈالر سے زیادہ تھا۔



متعللقہ خبریں