پاکستان: پُراسرار بیماری کی وجہ سے 10 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک

کراچی میں پھیلی پُراسرار بیماری کی وجہ سے حالیہ 2 ہفتوں میں 10 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک

1938463
پاکستان: پُراسرار بیماری کی وجہ سے 10 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی میں پھیلی پُراسرار بیماری کی وجہ سے حالیہ 2 ہفتوں میں 10 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پاکستان ذرائع ابلاغ کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی میں 10 سے 25 جنوری کے دوران کم از کم 10 بچوں سمیت 18 افراد سانس میں دشواری کا سبب بننے والی پُر اسرار بیماری کی وجہ سے موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

علاقے میں پیٹرول، گریس اور خام فولاد کی فیکٹریوں سے نکلنے والی زہریلی گیسیں اطراف کی آبادیوں میں سانس کی بیماریوں کا سبب بن رہی ہیں۔

واقعے کی تحقیقات کے دائرہ کار میں 3 فیکٹریاں بند کر دی گئی اور 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بیماری کا سبب بننے والی گیسوں اور کیمیائی مادوں کی تحقیق کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں