پاکستان اور آسیان کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کا عندیہ

سنگا پور کی وزیر خارجہ اور پاکستانی وزیر خارجہ کے درمیان   مذاکرات میں دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون و تعلقات کوتقویت دینے پر  اتفاق  رائے

1917175
پاکستان اور آسیان کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کا عندیہ

وزیر ِ خارجہ پاکستان بلاول بھٹو ذرداری نے اطلاع دی ہے کہ پاکستان  جنوب مشرقی ایشیائی  ممالک کی تنظیم  آسیان سے تعاون کے فروغ کا متمنی ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق  بلاول بھٹو  نے  سنگا پور کے سرکاری دورے کے دوران صدر حلیمہ یعقوب اور وزیر خارجہ   ویوین  بلا کرشنان سے ملاقات کی۔

صدر یعقوب سے ملاقات میں بلاول  بھٹو نے   بتایا کہ  ان کا ملک آسیان کے ساتھ اپنے تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

سنگا پور کے وزیر خارجہ اور پاکستانی وزیر خارجہ کے درمیان   مذاکرات میں دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون و تعلقات کوتقویت دینے پر  اتفاق  رائے  ہوا ہے۔

ملائیشیا، انڈونیشیا، میانمار، برونائی، کمبوڈیا، لاؤس، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویتنام پر مشتمل، آسیان 1967 میں اپنے قیام کے بعد سے خطے کی سب سے موثر اقتصادی اور سیاسی تعاون کی معاون تنظیم کے طور پر ج پہچانی جاتی ہے۔

پاکستان 1993 میں آسیان کا "سیکٹرل ڈائیلاگ پارٹنر" اور 2004 میں آسیان  علاقائی  فورم کا رکن بنا تھا۔



متعللقہ خبریں