پاکستان، مسافر وین کو حادثے میں 20 قیمتی جانیں چلی گئیں

10 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے

1908069
پاکستان، مسافر وین کو حادثے میں 20 قیمتی جانیں چلی گئیں

اطلاع کے مطابق اکستان کے شہر خیر پور سے سیہون شریف  آنے والی زائرین کی مسافر وین انڈس ہائی وے پر حادثے کی شکار ہو گئی  جس  سے  بچوں اور خواتین سمیت 20 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

علاقے کے پولیس افسر کے  مطابق حادثے میں 20 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افرادمیں 8 خواتین، 6 بچیاں، 4 بچے ، دو مرد بھی شامل ہیں، جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انڈس ہائی وے روڈ پر ٹول پلازہ کے قریب قلندرکے زائرین کے ساتھ خوفناک حادثہ پیش آیا ، خیرپور سےسہیون آنے والی مسافر وین انڈس ہائی وے کو لگائے گئے کٹ میں گر گئی، مسافر وین میں معصوم بچے اور خواتین سوار تھے۔

یاد رہے کہ منچھر جھیل کے سیلابی پانی کو دریائے سندھ میں اخراج کرنے کیلیئے 2 ماہ قبل انڈس ہائی وے روڈ کو کٹ لگایا گیا تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی غفلت کے باعث دو ماہ سے کٹ بند نہیں ہوا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

 



متعللقہ خبریں