آڈیو لیکس کے خلاف عمران خان کا قانونی طور پر کاروائی کرنے کا فیصلہ

آڈیو لیکس سے ملکی قومی سلامتی کی رازداری عالمی سطح پربے نقاب ہو کر رہ گئی ہے

1890878
آڈیو لیکس کے خلاف عمران خان کا قانونی طور پر کاروائی کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ  آڈیو لیکس کی اصلیت  کا آشکار کرنے  اور تحقیقات کے لیے عدالت سے رجوع  کریں گے۔

ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ آڈیو لیکس قومی سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہیں کیونکہ وہ وزیراعظم کے دفتر اور گھر کی پوری سیکورٹی پر سوالیہ نشان ہیں۔ بحیثیت وزیر اعظم میری رہائش گاہ پر میری محفوظ لائن بھی  بگ  ہو گئی ۔

انہوں نے لکھا ہے  کہ ہم لیکس کی سچائی کو ثابت کرنے کے لیے عدالت جانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور پھر اس کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیں گے کہ کون سی انٹیلیجنس ایجنسی بگنگ کی ذمہ دار ہے اور کون آڈیو کو لیک کر رہا ہے جن میں سے بہت سی آڈیو لیکس کو کاٹا پیٹا گیا اور اس میں تبدیلی کی گئی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس لیے اہم ہے سکیورٹی کے حساس مسائل غیر قانونی طور پر ریکارڈ کیے گئے اور بعد میں ہیک کیے گئے، جس سے ملکی قومی سلامتی کی رازداری عالمی سطح پربے نقاب ہو کر رہ گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں