سابق وزیر اعظم عمران خان نے ہائی کورٹ سے معذرت کر لی

اگر جج حضرات کے مطابق میں نے  سرخ پٹی عبور کی ہے تو معافی مانگنے پر تیار ہوں

1887144
سابق وزیر اعظم عمران خان نے ہائی کورٹ سے معذرت کر لی

خاتون جج کے خلاف توہین آمیز بیان کے مقدمے میں عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حلفیہ  بیان جمع کرادیا ۔

بیان حلفی میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر عدالت کے سامنے جو کہا اس پر مکمل عمل کروں گا، عدالت اپنے اطمینان کے لیے مزید کچھ کہے تو اس حوالے سے مزید اقدام کے لیے بھی تیار ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ اگر جج حضرات کے مطابق میں نے  سرخ پٹی عبور کی ہے تو معافی مانگنے پر تیار ہوں، گزشتہ سماعت میں بھی  میں نے اسی چیز کا اظہارکیا تھا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے  کہا کہ تقریر میں جج کو دھمکی دینے کا  کوئی ارادہ نہیں تھا، ایکشن لینے سے مراد لیگل ایکشن کے سوا کچھ نہیں نہیں تھا، میں نے 26 سالوں تک عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کی ہے۔

عمران خان نے مستقبل میں عدلیہ سے متعلق محتاط رہنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے مزید کہا کہ مستقبل میں ایسا کچھ نہیں کروں گا جس سے عدلیہ کے وقار بالخصوص ماتحت عدلیہ کو نقصان پہنچے۔

 

 



متعللقہ خبریں