صوبہ سندھ میں سیلاب کے بعد مختلف بیماریوں کے نتیجے میں 324 افراد ہلاک

قومی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اسہال، ملیریا اور جلد کی بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے

1883284
صوبہ سندھ میں سیلاب کے  بعد مختلف بیماریوں کے نتیجے میں 324 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ سندھ میں یکم جولائی سے اب تک 324 افراد سیلاب کی تباہی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

قومی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اسہال، ملیریا اور جلد کی بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے۔

حکام نے اعلان کیا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی وجہ سے 324 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

صوبہ سندھ میں 48 ملین لوگ  آباد  ہیں ۔

سیلاب کی وجہ سے صوبے  بھر  میں بے گھر ہونے والے 500,000 سے زائد افراد امدادی کیمپوں میں مقیم ہیں۔

اس ماہ،  صوبہ سندھ میں اسہال کے 137,000، دس ہزار  سے زیادہ پیچش اور ملیریا کے کم از کم 4,000 کیسز دیکھے گئے ہیں۔

کئی علاقوں اور شہروں بالخصوص دادو میں سیلابی پانی ابھی تک نہیں نکلا۔

یہ صورتحال نہ صرف صحت کی سہولیات تک عوام کی رسائی کو منفی طور پر متاثر کرتی ہے بلکہ طبی سامان اور ادویات کی فراہمی میں بھی مشکلات کا باعث بنتی ہے۔



متعللقہ خبریں