صوبہ سندھ میں عالمی اور ترک تنظیموں کی امدادی سرگرمیاں

آفات و ہنگامی حالات  امور کے دفتر آفاد نے   صوبہ سندھ میں خیمہ بستیاں قائم کرنے کا کام شروع کر دیا ہے

1881120
صوبہ سندھ میں عالمی اور ترک تنظیموں کی امدادی سرگرمیاں

 

پاکستان میں 14 جون سے شروع ہونے والی مون سون بارشوں سے ہونے والی آفات میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 1545 تک پہنچ گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 32 اور بلوچستان میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، بارشوں اور سيلاب سے سندھ میں سب سے زیادہ 678 اموات ريکارڈ ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 299، خيبرپختونخوا میں 306 ، پنجاب میں 191، گلگت بلتستان میں 22 جبکہ آزاد کشمیر میں 48 افراد زندگى کى بازى ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 678 مرد 315 خواتين اور 552 بچے شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیلاب سے مجموعی طور پر ملک بھر میں 19 لاکھ 21 ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوئے جبکہ 12 ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔

سیلاب کی آفت نے  ایک کروڑ سےزائد انسانوں  کو  اپنے گھر بار کو ترک کرنے پر مجبور کیا ہے۔

اقوام ِ متحدہ  سے منسلک انٹر نیشنل مائیگریشن آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ تحریری  بیان میں  اطلاع دی گئی ہے کہ  تنظیم کا  پاکستان میں  دفتر  سیلاب سے متاثرہ  شہریوں کو پناہ  گاہیں فراہم کرنے  کے لیے  مقامی  شراکت داروں کے ہمراہ  مل کر کام  کر رہی  ہے۔

صوبہ سندھ کی تحصیل  تھل میں آئی او ایم نے اپنے مقامی شراکت داروں میں سے  ٹیکنیکل کوآپریشن اینڈ ڈیویلپمنٹ ایجنسی  کے ساتھ مل کر، "25,000 پناہ گاہوں کا سامان سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیا ہے اور ضرورت مند دیگر علاقوں تک امداد پہنچانے کے لیے یہ  تنظیم حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔

اب تک سیلاب کی وجہ سے ملک بھر میں تقریباً 10 ملین لوگوں کے  بے گھر ہونے  کی وضاحت کرنے والے    IOM کا  کہنا ہے کہ   اسے  فکر ہے کہ بہت سے لوگ اپنی ضرورت کے مطابق امداد حاصل نہ کر پائیں گے  اور یہ  اپنے بین الاقوامی شراکت داروں سے اپنی امداد کو بڑھانے کا مطالبہ کرتا ہے۔ "

دوسری جانب  آفات و ہنگامی حالات  امور کے دفتر آفاد نے   صوبہ سندھ میں خیمہ بستیاں قائم کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

ترک ہلال ِ احمر بھی  سیلاب کی آفت سے   متاثرہ پاکستان   میں اپنی امدادی  سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

ترک ہلال احمر پاکستان کے وفد کے سربراہ ابراہیم کارلوس کیمیلو  کا  کہنا ہے کہ وہ صوبہ سندھ کے علاقے ٹھٹھہ میں سیلاب زدگان کے لیے خیموں کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں