وزیر اعظم شہباز شریف کا خیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

سیلاب سے متاثرہ آخری شخص کے آباد ہونے تک امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرتا رہوں گا، شہباز شریف

1874150
وزیر اعظم شہباز شریف کا خیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

 وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ علاقے کالام اور کانجو کا دورہ کرتے ہوئے سیلاب متاثرین  کے ساتھ یکجا ہوئے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر  علاقے میں محصور  سیاحوں کی نقل مکانی  کے لئے ہیلی کاپٹر فراہم کیا گیا۔

شہبازشریف نے خیبرپختونخوا کے لیے  10 ارب روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ آخری شخص کے آباد ہونے تک امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرتا رہوں گا، امریکا نے حال ہی میں  30 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کااعلان کیاہے، دوست برادرممالک ہمیں امدادفراہم کر رہےہیں، آئی ایم ایف سےقرضہ ملنےبعدپاکستان دیوالیہ ہونے سےبچ گیاہے، اللہ کرے آئی ایم ایف کا یہ ہمارا آخری پروگرام ہو۔

شہباز شریف نے بتایا کہ وہ  عنقریب دیر،اپردیراور کوہستان ،شانگلہ کا بھی دورہ کریں  گے، حکومت اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہے، وفاقی حکومت نےاین ڈی ایم اے کےذریعے28ارب مہیا کیے ہیں، سیلاب متاثرین میں امداد کی تقسیم کے عمل کو شفاف بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دریا بپھر گئے ، لوگوں نے دریا کے اوپر اور اندر تعمیرات کی تھیں، غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے زیادہ  تباہیاں  ہوئیں۔



متعللقہ خبریں