پاکستان میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں 903 افراد جان بحق

وزیر  موسمیات شری رحمٰن نے ٹوئٹر پر  بیا دیتے ہوئے کہا ہے کہ  14 جون سے شدید بارشوں کے باعث جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 903 ہو گئی ہے

1872094
پاکستان میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں 903 افراد جان بحق

پاکستان میں مون سون بارشوں سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 903 ہو گئی ہے۔

وزیر  موسمیات شری رحمٰن نے ٹوئٹر پر  بیا دیتے ہوئے کہا ہے کہ  14 جون سے شدید بارشوں کے باعث جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 903 ہو گئی ہے۔

شیری رحمان نے بتایا کہ مرنے والے 903 افراد میں سے 326 بچے اور 191 خواتین ہیں۔۔

ہزاروں افراد کے بے گھر ہونے  کی اطلاع دیتے ہوئے شیری  رحمان نے اس صورتحال کو "انسانی بحران" قرار دیا ہے۔

شیری رحمان نے اس خلا کو پُر  کرنے کے لیے محدود وسائل اور قومی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کرائی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر عوام سے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو امداد اور بحالی کی کوششوں کے لیے اربوں روپے کی ضرورت ہے۔

 

سندھ کے صوبائی وزیر اعلیٰ  مراد علی شاہ نے بھی سکھر شہر میں ایک بیان میں کہا کہ پورا صوبہ زیر آب ہے۔

اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ صوبے میں گزشتہ سال کے مقابلے اگست میں 600 فیصد زیادہ بارش ہوئی،  ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "ہمارے پاس خوراک، خیمے اور یہاں تک کہ لکڑیاں ختم ہو رہی ہیں۔ بہت سے علاقوں میں بجلی اور قدرتی گیس کی کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  انہیں فوری طور پر 10 لاکھ خیموں کی ضرورت ہے، شاہ نے غیر سرکاری تنظیموں اور خیراتی اداروں سے مدد کی اپیل کی۔

شدید بارشوں سے متاثر ہونے والوں کے لیے یورپی یونین نے 350 ہزار ڈالر اور امریکا 100 ہزار ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں