پاکستان، صوبہ سندھ اور کراچی تا حال بارشوں کی زد میں

لاڑکانہ میں 2 دن کے دوران چھتیں منہدم ہونے   سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی

1870354
پاکستان، صوبہ سندھ اور کراچی تا حال بارشوں کی زد میں

صوبہ سندھ میں بارشوں اور سیلاب کی  سے تباہ کاریاں بدستور  جاری ہیں۔

 لاڑکانہ میں 2 دن کے دوران چھتیں منہدم ہونے   سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

خیرپورمیں گھر کی چھت گرنے سے تین بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، دادو میں چھتیں گرنے سے چار افراد چل بسے جبکہ 20 زخمی ہوئے ہیں۔

جوہی میں بارش کے بعد ندی نالے بپھر گئے، شہر کو بارش کے پانی نے ڈبویا، دیہی آبادی سیلاب کی زد میں آگئی، شہری اپنی مدد آپ کے تحت نکل مکانی پر مجبور ہوگئے، شہر کے گلیاں بازاروں میں بھی پانی بھر گیا۔

محکمہ موسمیات نے آج اور کل سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔



متعللقہ خبریں