پاکستان اور امریکہ کے درمیان فوجی تعلقات پر تبادلہ خیال

پاک فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف   جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں امریکا (یو ایس اے) سینٹرل فورسز کمانڈ (سینٹکام) کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا سے ملاقات کی ہے

1869859
پاکستان اور امریکہ کے درمیان فوجی  تعلقات پر تبادلہ خیال

پاکستانی اور امریکی جرنیلوں نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات پر تبادلہ خیال کیاہے۔

پاک فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف   جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں امریکا (یو ایس اے) سینٹرل فورسز کمانڈ (سینٹکام) کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، استحکام اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کوششوں اور علاقائی امن و استحکام میں فوج کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان فوجی تربیت کے تبادلے کے پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل کوریلا نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔



متعللقہ خبریں