پاکستان، واثق قیوم عباسی بلا مقابلہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب

اپوزیشن جماعتیں اپنے امیدوار کو نامزد کرنے میں اتفاق رائے قائم نہ کر سکیں

1861523
پاکستان، واثق قیوم عباسی بلا مقابلہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب

پی ٹی آئی حکومتی اتحاد کے امیدوار واثق قیوم عباسی بلا مقابلہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔

گزشتہ شب ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو گئی تھی جس کے بعد ڈپٹی سپیکر کی نشست خالی ہوگئی تھی۔

پی ٹی آئی نے ڈپٹی سپیکر کیلئے واثق قیوم عباسی کو امیدوار نامزد کیا تھا اور انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، مسلم لیگ ن، پی پی اپوزیشن اتحاد نے علی حیدر گیلانی کو پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کا امیدوار نامزد کیا تھا۔ 

مسلم لیگ ن کے رہنما پیر اشرف رسول نے اپوزیشن کے امیدوار علی حیدر گیلانی کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے لیکن جمع نہیں کرائے جاسکے۔

اس کے نتیجے میں ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار علی حیدر گیلانی انتخاب کی دوڑ سے ہی باہر ہوگئے اور پی ٹی آئی حکومتی اتحاد کے واثق قیوم عباسی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر بن گئے۔



متعللقہ خبریں