پاکستان، صوبہ سندھ مون سون بارشوں کی شدید زد میں، 26 افراد لقمہ اجل

کراچی میں بارش کے دوران حادثات میں 14 افراد جاں بحق ہوئے

1854710
پاکستان، صوبہ سندھ مون سون بارشوں کی شدید زد میں، 26 افراد لقمہ اجل

صوبہ سندھ میں 20 جون سے 10 جولائی کے عرصے میں بارش کے دوران مختلف واقعات میں 26 افراد جاں بحاں بحق ہوگئے ہیں۔ 

اس حوالے سے پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے میں زخمیوں کی تعداد 11 ریکارڈ کی گئی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں کراچی میں ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں بارش کے دوران حادثات میں 14 افراد جاں بحق ہوئے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی جاری رہا ۔

ایک دن میں مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے اور کئی علاقے ڈوب گئے جبکہ شہری کئی گھنٹوں سے بجلی سے بھی محروم رہے۔

کراچی پولیس کے مطابق مختلف واقعات میں 5 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے اور ایک آدمی کی موت دیوار گرنے کے سبب ہوئی، مزید تفتیش ابھی جاری ہیں۔ اس طرح یکم جون سے ابتک  وقفوں کے ساتھ جاری مون سون  بارشوں کے باعث مجموعی طور پر 115 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

قومی پریس  میں شائع خبروں کے مطابق کراچی میں  تیز بارشوں اور طوفان نے روزہ مرہ کی زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا ایک اور مضبوط سسٹم 14 سے 18 جولائی کے دوران سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث کراچی، حیدرآباد کے علاوہ ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص اور عمرکوٹ کے اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

وزارت ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اس سال مون سون کی بارشوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 87 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

فوج اور رینجرزکو  بھی کراچی میں جاری امدادی کوششوں میں ہاتھ بٹانے کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں