پاکستان میں مون سون بارشیں اموات اور تباہ کاریوں کا موجب بن رہی ہیں

ملک گیر مختلف حادثات اور مکانات کی  چھتیں منہدم  ہونےکے واقعات میں مزید 6 افراد جاں بحق جبکہ 14 سے زائد زخمی ہوگئے

1854015
پاکستان میں مون سون  بارشیں اموات اور تباہ کاریوں کا موجب بن رہی ہیں

پاکستان کے متعدد علاقے مون سون بارشوں کی زد میں ہیں، سیلاب  اور مختلف حادثے میں 76 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

خیبر پختون خواہ، راولپنڈی، ملتان، لاہور اور کراچی میں مون سون بارشوں نے تباہیاں مچادیں

ملک گیر مختلف حادثات اور مکانات کی  چھتیں منہدم  ہونےکے واقعات میں مزید 6 افراد جاں بحق جبکہ 14 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں، امدادی سرگرمیوں کے دوران ملبے میں دبے جاں بحق اور زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔ میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر صوابی اسپتال منتقل کر دیا۔

 بدین میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔



متعللقہ خبریں