پاکستان: مسافر بس وادی میں جا گری، 19 افراد ہلاک اور 12 زخمی
صوبہ بلوچستان میں مسافر بس وادی میں جا گری، حادثے میں 19 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں
1851163
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک مسافر بس وادی میں جا گری۔ حادثے میں 19 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔
قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق کوئٹہ سے راولپنڈی کے لئے عزم ِسفر مسافر بس شیرانی کے مقام پرسڑک سے لڑھک کر وادی میں جا گری۔
حادثے کی وجوہات کے بارے میں تاحال کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔
حکام کے مطابق بس میں 35 مسافر سوار تھے۔ جائے وقوعہ پر امدادی کام جاری ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
متعللقہ خبریں
پاکستان، ضلع مستونگ میں اسکول کے جوار میں بم دھماکہ، 9 افراد جان بحق
دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جو کہ ریموٹ کنٹرول سے منسلک تھا