وزیر اعظم شہباز شریف کی ملک میں سستی بجلی پیدا کرکےگھریلو صارفین اورصنعتوں کوریلیف پہنچانےکی ہدایت

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں افغانستان سے درآمد شدہ کوئلے کی نقل و حمل کا نظام بہتر بنانے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی

1848839
وزیر اعظم شہباز شریف کی ملک میں سستی بجلی پیدا کرکےگھریلو صارفین اورصنعتوں کوریلیف پہنچانےکی ہدایت

وزیر اعظم شہباز شریف نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک میں سستی بجلی پیدا کرکے گھریلو صارفین اور صنعتوں کو ریلیف پہنچانےکیلئے مؤثر نظام وضع کریں، وزارت ریلوے افغانستان سے درآمد شدہ کوئلہ جلد از جلد پاور پلانٹس تک پہنچانے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائےجبکہ وزیراعظم نے درآمدی عمل کو تیز بنانے کیلئے وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں افغانستان سے درآمد شدہ کوئلے کی نقل و حمل کا نظام بہتر بنانے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔

وزیر اعظم نے بین الاقوامی منڈی میں کوئلے کی بڑھتی ہوئی قیمت پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اسے ملک میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس سے مہنگی بجلی پیدا کرنے کا بنیادی سبب قرار دیا۔ وزیراعظم نے ملک کا قیمتی زرمبادلہ بچانے کے لئے افغانستان سے اعلی کوالٹی کا کوئلہ ڈالرز کی بجائے روپوں میں درآمد کرنے کی منظوری دی، اس سے نہ صرف سستی بجلی پیدا کرنے بلکہ ملک کا قیمتی زرمبادلہ بچانے میں مدد ملے گی۔



متعللقہ خبریں