پاکستان کی وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری، لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے اہم فیصلے متوقع

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے چھٹکارے کے طریقے ڈھونڈنے کی کوشش کی جائے گی

1838729
پاکستان کی وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری، لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے اہم فیصلے متوقع

وفاقی کابینہ کی جانب سے ملک  میں جاری بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے چھٹکارے کے لیے آج اہم فیصلے متوقع ہیں۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے چھٹکارے کے طریقے ڈھونڈنے کی کوشش کی جائے گی۔

ذرائع کےمطابق وفاقی کابینہ مارکیٹیں شام 7 بجے بند کرنے اور ہفتے کی چھٹی بحال کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ کرسکتی  ہے جب کہ کابینہ اجلاس میں متعلقہ حکام بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا پلان پیش کریں گے۔ 

دوسری  جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے ہفتے میں دو تعطیلات کی تجویز دی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک بھرمیں ہفتہ،اتوار پوری تعطیل ہو، ہفتہ،اتوار تعطیل اور جمعہ کوآدھا دن کام ہو، یعنی ہفتےمیں ساڑھے چار دن کام ہو۔



متعللقہ خبریں