وزیر خارجہ میولودچاوش اولو کا بلاول بھٹو کو فون ، وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے اور عید کی مبارک

دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد بھی دی۔ دفتر خارجہ کے آفیشل ٹویٹر پر جاری بیان کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے ترک ہم منصب کے درمیان برادرانہ قریبی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

1821487
وزیر خارجہ میولودچاوش اولو کا بلاول بھٹو کو فون ، وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے اور عید کی مبارک

ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نےپیر کو وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا اور وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد بھی دی۔ دفتر خارجہ کے آفیشل ٹویٹر پر جاری بیان کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے ترک ہم منصب کے درمیان برادرانہ قریبی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے ترکی کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت پر ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 برس کی تکمیل کا جشن منانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔



متعللقہ خبریں